فهرس الكتاب

الصفحة 996 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: اگلی صف کی فضیلت

996 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّةً»

سیدنا عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اگلی صف والوں کے لئے تین بار دعائے مغفرت فرماتے تھے اور دوسری صف کے لئے ایک بار۔

1۔نیکی کے کام میں مسابقت ایک اچھا کام اور شرعًا مطلوب ہے۔2۔اچھے کام کی ترغیب کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کام کے کرنے والے کو دعا دی جائے۔3۔جس طرح پہلی صف دوسری سے افضل ہے۔اس طرح دوسری صف بھی تیسری سے افضل ہے۔کیونکہ دوسری صف کےلئے دعا کی گئی اور تیسری صف والوں کے لئے نہیں کی گئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت