650 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ الرَّجُلُ إِذَا وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِنِصْفِ دِينَارٍ
سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب کوئی شخص حیض کی حالت میں بیوی سے مباشرت (صحبت) کر لیتا تو نبی ﷺ اسے آدھا دینار صدقہ کرنے کا حکم دیتے تھے۔
اس مسئلے کی تفصیل کے لیے حدیث:640کے فوائد ملاحظہ فرمائیے۔