2729 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلَا الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ
اسامہ بن زید رضی اللہ عہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوتا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوتا۔''
کافر سے ہر غیر مسلم مراد ہے ، خواہ وہ اہل کتاب (یہودی یا عیسائی) ہو، کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہو، مثلًا: ہندو، سکھ، بدھ، دہریہ، قادیانی اور بہائی وغیرہ۔