فهرس الكتاب

الصفحة 2287 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: شراکت اور مضاربت کا بیان

2287 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ قَائِدِ السَّائِبِ عَنْ السَّائِبِ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنْتَ شَرِيكِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكُنْتَ خَيْرَ شَرِيكٍ لَا تُدَارِينِي وَلَا تُمَارِينِي

حضرت سائب بن صیفی مخزومی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے کہا: آپ زمانہ جاہلیت میں میرے شریک تھے تو آپ بہترین شریک تھے۔ آپ نہ مجھ سے مقابلہ کرتے تھے، نہ جھگڑا کرتے تھے۔

(1) کاروبار میں شراکت جائز ہے ۔

(2) جاہلیت میں کاروبار کے جو طریقے رائج تھے ان میں سے وہی ممنوع ہیں جن سے اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے منع فرما دیا ' باقی صورتیں جائز ہیں ۔

(3) رسول اللہ ﷺ بعثت سے پہلے بھی بہترین اخلاق و کردار سے متصف تھے ۔

(4) یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت