2564 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَعِيلَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ وَمَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص محرم عورت سے بدکاری کرے تو اسے قتل کر دو۔ اور جو شخص کسی جانور سے بدفعلی کرے تو اسے بھی قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی ہلاک کر دو۔
(1) سوتیلی ماں سےنکاح کرنے والے کے لیے سزائے موت ثابت ہے۔ (سنن ابن ماجہ حدیث:2607) کسی دوسری محرم عورت (مثلا:بہن بیٹی بھتیجی بھانجی وغیرہ) سےنکاح کرنےوالے کواس پر قیاس کیا جائے گا۔
(2) جانور سے بدفعلی کرنے والے کی بھی سزاموت ہے۔
(3) جانور کوقتل کرنے مین کئی حکمتیں ہیں:
(ا) دوسروں کےلیےعبرت۔
(ب) فحش عمل کی تشہیر سےبچاؤتاکہ اس جانور کوکوئی دیکھ کر موئی شخص یہ نہ کہےاس جانورکے ساتھ فلاں نےبدفعلی کی تھی۔
(ج) اس جانور کا گوشت کھانے یااس پر سواری کرنے سےاجتناب جس کےساتھ ایسی حرکت کی گئی وغیرہ۔
(4) اگریہ جانور مجرم کی ملکیت نہیں تواسے قتل کرکے اس کی قیمت اس کے ترکےمیں سےمالک کو ادا کی جائے۔واللہ اعلم