فهرس الكتاب

الصفحة 2331 من 4341

کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل

باب: اگر کسی کی کوئی چیز چوری ہو جائے پھر وہ اس شخص کے ہاں ملے جس نے اسے خریدا ہو

2331 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ضَاعَ لِلرَّجُلِ مَتَاعٌ أَوْ سُرِقَ لَهُ مَتَاعٌ فَوَجَدَهُ فِي يَدِ رَجُلٍ يَبِيعُهُ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ وَيَرْجِعُ الْمُشْتَرِي عَلَى الْبَائِعِ بِالثَّمَنِ

حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے یا چوری ہو جائے، پھر اسے وہ چیز اس شخص کے ہاتھ میں ملے جو اسے فروخت کر رہا ہے تو وہ (مالک) اس چیز کا زیادہ حق رکھتا ہے اور خریدار بیچنے والے سے اپنی قیمت وصول کر لے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت