فهرس الكتاب

الصفحة 3223 من 4341

کتاب: شکار کے احکام ومسائل

باب: جن جانوروں کو قتل کرنا منع ہے

3223 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الصُّرَدِ، وَالضِّفْدَعِ، وَالنَّمْلَةِ، وَالْهُدْهُدِ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے ممولا، مینڈک، چیونٹی اور ہد ہد کے مارنے سے منع فرمایا ہے۔

1۔ممولا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے جس کا سربڑا پیٹ سفید اور پیٹھ سبز ہوتی ہے ۔ چھوٹے پرندوں اور حشرات وغیرہ کا شکار کرتا ہے ۔ ( حاشیہ ابن ماجہ از محمد فواد عبدالباقی بحوالہ المنجد) ابن اثیر ﷫ نے فرمایا: یہ بڑے سر اور بڑی چونچ والا ایک پرندہ ہے ۔ اس کےپر آدھے سفید اور آدھے سیاہ ہوتے ہیں ۔ (النہایہ۔مادہ مرد) 2۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بناپر صحیح قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت قابل حجت ہے تاہم قتل نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان چیزوں کوخوراک کے طور پر استعمال کرنا منع ہے ۔ واللہ اعلم . مزید تفصیل کےلیے دیکھیے: (الارواء:8/143)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت