فهرس الكتاب

الصفحة 2745 من 4341

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل

باب: بچےکادعویٰ کرنا

2745 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَاهَرَ أَمَةً أَوْ حُرَّةً فَوَلَدُهُ وَلَدُ زِنًا لَا يَرِثُ وَلَا يُورَثُ

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد (حضرت شعیب بن محمد) سے اور وہ اپنے دادا ( حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ) سے روایت کرتے ہیں ، رسو ل اللہﷺ نے فرمایا: جس نے کسی لونڈی سے یا کسی آزاد عورت سے زنا کیا تو اس کا ( زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے والا) بیٹا، ناجائز اولاد ہے۔ وہ ( اس زانی کا) وارث نہیں ہوگا، اور نہ اس کی وراثت (زانی کو) کو ملے گی۔

1۔ ترکہ وغیرہ کے مسائل میں شرعی طور پر اسی نسب کا اعتبار ہے جس کی بنیاد نکاح کے شرعی تعلق پر ہو۔ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ اگرچہ حقیقت میں زانی کا بیٹا ہے لیکن اس کایہ رشتہ قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا،نہ اس کے مرنے کی صورت میں یہ شخص اس کا وارث بن سکتا ہے۔2۔ماں کا رشتہ ثابت ہونے میں تعلق کے جائز یا ناجائز ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اس لیے ناجائز بچہ اور اس کی ماں کے درمیان وراثت کا تعلق قائم ہوتا ہے۔ اسی طرح ننھیالی رشتے داروں سے بھی اس کا وراثت کا تعلق قائم رہتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت