فهرس الكتاب

الصفحة 2744 من 4341

کتاب: وراثت سے متعلق احکام ومسائل

باب: اپنےبیٹےکوتسلیم کرنےسےانکارکرنا

2744 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُفْرٌ بِامْرِئٍ ادِّعَاءُ نَسَبٍ لَا يَعْرِفُهُ أَوْ جَحْدُهُ وَإِنْ دَقَّ

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے ، نبیﷺ نے فرمایا: انسان کا یہ کام بھی کفر ہے کہ وہ اس نسب کا دعوی کرے یا انکار کرے جس کے بارے میں اسے یقینی علم نہیں، اگرچہ (یہ انکار یا دعویٰ) صراحت سے نہ ہو۔

1۔نسب کے ثبوت یا عدم ثبوت پر بہت سے معاملات کا دارومدار ہے، اس لیے اس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔2۔ کفر کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام مسلمان کی شان کے لائق نہیں، ایسے کام تو کافر کیا کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت