4151 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ ضِجَاعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدَمًا حَشْوُهُ لِيفٌ
حضرت عائشہ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ کابستر چمڑے کاتھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
مطلب یہ ہے کہ بستر عمدہ کپڑے کا نہیں تھاجس میں اون یا روئی بھری ہوئی ہو بلکہ چمڑے کا بستر بنا ہوا تھا'اس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی جو سخت اور ناہموار ہوتی ہے۔لیکن چمڑے کی وجہ سے اس کی سختی زیادہ محسوس نہیں ہوتی ۔اہل عرب چمڑے کو سادہ انداز سے تیار کرتے تھے جو نہ زیادہ قیمتی ہوتا تھا'نہ خوبصورت۔اس لحاظ سے چمڑے کا بستر انتہائی سادگی کی مثال ہے۔