4150 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا بِطَعَامٍ سُخْنٍ فَأَكَلَ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ مَا دَخَلَ بَطْنِي طَعَامٌ سُخْنٌ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:ایک دن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گرم کھانا حاضر کیاگیا ۔ آپ نے تناول فرمایا ۔ جب فارغ ہوئے توفرمایا:'' اللہ کاشکر ہے میرے پیٹ میں اتنے دن سے (تازہ اور ) گرم کھانا نہیں گیا۔ (کھجور وغیرہ پر گزارا رہا''َ۔)