فهرس الكتاب

الصفحة 2417 من 4341

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل

باب: تنگ دست مقروض کو مہلت دینا

2417 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اسے آسانی عطا فرمائے گا۔

1۔ اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے ۔

2۔ تنگ دست مقروض پرآسانی کرنے کامطلب یہ ہےکہ اس سے سختی کے ساتھ مطالبہ نہ کیاجائےاسے مزید مہلت دی جائے یاقرض معاف کردیاجائے۔

3۔ نیکیوں کابدلہ آخرت میں توملتاہی ہے اللہ تعالی دنیا میں بھی اچھا بدلہ عطا فرماتاہے اسی طرح گناہوں کی وجہ سے جس طرح آخرت میں سزاملتی ہے'دنیا میں بھی اس کے برے اثرات ظاہر ہوتےہیں۔

4۔ اسلام کی اخلاقی تعلیمات پرعمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوتاہے جس کے فوائد نیکی کرنے والے کوبھی پہنچتے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت