2418 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ نُفَيْعٍ أَبِي دَاوُدَ عَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ وَمَنْ أَنْظَرَهُ بَعْدَ حِلِّهِ كَانَ لَهُ مِثْلُهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ
حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی تنگ دست کو مہلت دیتا ہے، اسے ہر روز صدقے کا ثواب ملتا ہے۔ اور جس نے واجب الادا ہونے کے بعد مزید مہلت دی، اسے بھی یہی ثواب ملتا ہے، (یعنی) ہر روز صدقے کا ثواب ہوتا ہے۔
1۔ مہلت دینے کامطلب یہ ہے کہ قرض دیتے وقت مناسب مدت کا تعین کیاجس میں مقروض آسانی سے قرض ادا کرسکے۔
2۔ مقررہ مدت ختم ہونے کےبعد سختی سے مطالبہ کرنے کی بجائےمزید مہلت دے دینا مزید ثواب کاباعث ہے۔