فهرس الكتاب

الصفحة 1855 من 4341

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

باب: بہترین عورت

1855 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّمَا الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَلَيْسَ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْيَا شَيْءٌ أَفْضَلَ مِنَ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ»

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا (عارضی) فائدے کی چیز ہے اور دنیا کے سازوسامان میں نیک عورت سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

1۔دنیا کی چیزں سے حلال طریقے سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ۔ ترک دنیا جائز نہیں ۔

دنیا کی چیزیں اس انداز سے استعمال کرنی چاہییں کہ آخرت میں فائدہ حاصل ہو ۔

نیک عورت ایک بری نعمت ہے کیونکہ وہ دنیا کے معاملات میں بھی اچھی مشیر ثابت ہوتی ہے ، اچھی شریک حیات ہوتی ہے اور آخرت کے معاملات میں بھی خاوند سے تعاون کرتی ہے ۔ اس طرح دونوں کو بلند درجات حاصل ہو جاتے ہیں ۔

نیک مرد بھی عورت کے لیے ایک ایسی ہی نعمت ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت