فهرس الكتاب

الصفحة 2220 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: جھکتا تولنا چاہیے

2220 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا سَرَاوِيلَ وَعِنْدَنَا وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا وَزَّانُ زِنْ وَأَرْجِحْ

حضرت سعید بن قیس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اور حضرت مخرفہ عبدی ؓ ہجر (کے شہر) سے کپڑا لائے۔ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور ہم سے ایک شلوار کا سودا کیا۔ ہمارے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تولتا تھا۔ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: اے تولنے والے! وزن کر، اور جھکتا تول۔

1۔ کپڑے کی تجارت شرعًا جائز ہے۔ 2۔ درآمد برآمد کا کاروبار جائز ہے۔ 3۔ شلوار ایک اچھا لباس ہے۔ 4۔ ماپنے تولنے کی اجرت لینا جائز ہے، اور اس طرح ہر وہ کام جس میں جسمانی محنت ہو اور وہ شرعی لحاظ سے جائز ہو، اس کی مزدوری لینا درست ہے۔ 5۔ تولتے وقت جھکتا تولنا حسن اخلاق میں شامل ہے۔ لیکن کم تول کر دینا بددیانتی اور کبیرہ گناہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت