فهرس الكتاب

الصفحة 2221 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: جھکتا تولنا چاہیے

2221 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا أَبَا صَفْوَانَ بْنَ عُمَيْرَةَ قَالَ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ لِي

حضرت ابو صفوان بن عمیرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا۔ آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا، چاندی یا غلہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تولا۔

1۔سَرَاویل کا ترجمہ شلوار یا پاجامہ دونوں طرح درست ہے۔ مختلف علاقوں اس کی شکل و صورت میں فرق کی بنا پ اس کا نام بھی مختلف ہو سکتا ہے۔ 2۔ خریدو فروخت میں حسن اخلاق کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت