4130 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ هُوَ سِمَاكٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَكْثَرُونَ هُمْ الْأَسْفَلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَكَسَبَهُ مِنْ طَيِّبٍ
حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''زیادہ مال والے قیامت کے دن (دوسروں سے درجات میں ) نیچے ہوں گے ، مگر جس نے مال کو اس طرح اور اس طرح خرچ کیا ، اور اس کی کمائی پاک (اور حلال ذرائع ) سے ہوئی ''۔
سخاوت سے اس شخص کو فائدہ ہوسکتا ہے جس کی کمائی حلال ہولہذا حرام کمائی سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔