فهرس الكتاب

الصفحة 2981 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: حج کی نیت فسخ( کر کے عمرے کی نیت )کرنا

2981 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا قَدِمْنَا وَدَنَوْنَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَحِلَّ فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ دُخِلَ عَلَيْنَا بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقِيلَ ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ

حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے انھوں نے فر یا:: ذوالقعدہ کی پا نچ راتیں باقی تھیں جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مدینے سے ) روانہ ہوئے ۔ ہ را ارادہ صرف حج کا تھا ۔ قریب پہنچے تو رسو ل اللہ ﷺ نے ان لو گوں کو احرام کھولنے کا حکم دے دیا جن کے ساتھ قربانی کے جانور نہیں تھے ۔ سب لو گوں نے احرام کھول دیا سو ائے ا س کے جس کے پاس قر بانی تھی ۔ جب قربا نی کا دن آیا تو ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا اور بتا یاگیاکہ رسو ل اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے (گائے کی) قربا نی کی ہے ۔

1۔حدیث:3135 میں صراحت ہے کہ اس موقع پر امہات المومنین کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک گائے کی قربانی دی گئی تھی۔

2۔ایک گھر والوں کی طرف سے ایک گائے یا اونٹ کی قربانی کافی ہے اگرچہ ان کی تعداد سات سو زیادہ ہو،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت