1138 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ مِنْ النَّهَارِ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أُعْطِيَ سُؤْلَهُ قِيلَ أَيُّ سَاعَةٍ قَالَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ إِلَى الِانْصِرَافِ مِنْهَا
سیدنا عمرو بن عوف مزنی ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ''جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے اس میں بندہ اللہ سے جو کچھ مانگے، اللہ اسے اس کی مطلوبہ چیز دے دیتا ہے''۔ عرض کیا گیا: وہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ نے فرمایا: ''جب نماز کھڑی ہو جائے ( اس وقت سے لیے کر) نماز سے فارغ ہونے تک۔''