3731 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ لَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ مَنْ أَنْتَ فَقُلْتُ مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ فَقَالَ عُمَرُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْأَجْدَعُ شَيْطَانٌ
حضرت مسروق ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میری ملاقات حضرت عمر بن خطاب ؓ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا:تو کون ہے؟میں نے کہا:مسروق بن اجدع ہوں ۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان سنا ہے: اجدع شیطان ہے۔
(أجدع) کے لفظی معنی "نکٹا" ہیں۔اور ناک کٹنا اردو کی طرح عربی میں بھی بے عزتی کے مفہوم میں بولا جاتا ہے جب کے دوسرے اعضائے سے محرومی (مثلا َ َ َ: اعرج، لنگڑا) میں یہ قباحت نہیں ، اس لیے ایسے نام سے اجتناب ہی بہتر ہے۔