653 حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ بَعْضُهُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهَا بَعْضُهُ وَهِيَ حَائِضٌ
ام المومنین سیدہ میمونہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ( گھر میں نفل) نماز پڑھی۔ آپ نے چادر اوڑھی رکھی تھی جس کا کچھ حصہ نبی ﷺ پر تھا اور کچھ حصہ ان پر تھا۔ اور وہ حالت حیض میں تھیں۔