2477 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے (ضرورت پوری کرنے کے بعد) بچا ہوا پانی فروخت کرنے سے منع فرمایا۔
1۔ دریاوں اورندی نالوں سےآنے والا پانی انسان کوبلاقیمت حاصل ہوتا ہے جس سے کاشت کاری کی جاتی ہے لہذا اس پر سب لوگوں کاحق ہے ۔
2۔ پانی کےراستے میں جس کی زمین پہلے آتی ہو اسے حق ہےکہ پہلے اپنی فصل کوپانی دے ۔مناسب حد تک پانی دے کر دوسرے آدمی کی زمین کےلیے پانی چھوڑدینا چاہیے جیسے باب:20میں آرہا ہے ۔
3۔جب پانی ایک جگہ سےدوسری جگہ لےجایا جائے تووہاں جاکر مناسب قیمت پربیچا جاسکتاہے جس طرح جنگل سےبلاقیمت لکڑی لاکرشہر میں بیچی جاسکتی ہے ۔