فهرس الكتاب

الصفحة 3399 من 4341

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

باب: نبیذ بنانے اور پینے کی کیفیت

3399 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ صَبِيحٍ، عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الْبَهْرَانِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ، وَالْغَدَ، وَالْيَوْمَ الثَّالِثَ، فَإِنْ بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ، أَهْرَاقَهُ، أَوْ أَمَرَ بِهِ، فَأُهْرِيقَ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے 'انہوں نے فرمایا:رسول اللہﷺکے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ آپ اسے اس

دن بھی نوش فرماتے اور دوسرے دن بھی ۔ پھر اگر (تیسرے دن) اس میں سے کچھ بچ جاتی تو اسے گرا دیتے یا ٖ آپ کے حکم سے اسے گرا دیا جاتا۔

سردی کےموسم میں جلدی نشہ پیدا نہیں ہوتا اس لئے اگر کھجوریں وغیرہ مناسب مقدار میں ڈالی گئی ہوں تو نبیذ دو تین دن تک بھی قابل استعمال رہتی ہے۔تاہم جب یہ محسوس ہوکہ اب اس میں کچھ نشہ آگیا ہوگا تو اسے پھینک دینا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت