فهرس الكتاب

الصفحة 3318 من 4341

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: سر کے کا سالن کے طور پر استعمال

3318 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَاذَانَ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَعْدٍ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ، وَأَنَا عِنْدَهَا، فَقَالَ: «هَلْ مِنْ غَدَاءٍ؟» قَالَتْ: عِنْدَنَا خُبْزٌ، وَتَمْرٌ، وَخَلٌّ، فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْخَلِّ، فَإِنَّهُ كَانَ إِدَامَ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي، وَلَمْ يَفْتَقِرْ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ»

حضرت ام سعد (جمیلہ بنت سعد بن ربیع انصاریہ) ؓا سے روایت ہے'انھوں نے فرمایا:رسول اللہﷺ ام المؤمنین عائشہ ؓا کے ہاں تشریف لائے جبکہ میں بھی ان کے پاس تھی۔آپ نے فرمایا:''کوئی کھانا ہے؟''ام المؤمنین نے فرمایا:ہمارے پاس روٹی 'کھجوریں اور سرکہ ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا:''سرکہ اچھا سالن ہے۔ اے اللہ!سرکے میں برکت عطا فرما۔یہ مجھ سے پہلے انبیا کا سالن تھا۔جس گھر میں سرکہ ہو وہ غریب نہیں۔''

حضرت ام سعد ؓ حضرت سعد بن ربیع انصاری کی بیٹی تھیں ۔ وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے یہ ان کی شہادت سے ایک ماہ بعد پیدا ہوئی ۔ حضرت ابوبکر صدیق نے ان کی پرورش کی ۔ ان کی والدہ کانام خلادہ بنت انس بن سنان تھا وہ قبیلہ بنو ساعدہ سے تعلق رکھتی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت