فهرس الكتاب

الصفحة 3317 من 4341

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: سر کے کا سالن کے طور پر استعمال

3317 جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ»

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے'رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:''سرکہ اچھا سالن ہے۔''

1۔ کھانے پینے میں سادگی مستحسن ہے ۔

2۔ جس چیز کے ساتھ روٹی کھائی جا سکے وہ سالن ہے ضروری نہیں کہ پکی ہوئی کوئی چیز ہی ہو ۔

3۔ سادہ غذا اور معمولی سالن بھی اللہ کاانعام ہے جس پر شکر کرنا چاہیے ۔

4۔ سرکہ طبی طور پر بھی مفید چیز ہے لہٰذا اسے کھانے میں شامل رکھنا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت