فهرس الكتاب

الصفحة 3619 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: کھڑے ہوکا جوتے پہننا

3619 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے کھڑے ہوکر جوتے پہننے سے منع فرمایا ۔

۱۔ مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے صحیح کہا ہے خصو صاَ َ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر طویل بحث کی ہے جس سے تصحیح والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے واللہ أعلم مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: ( الصحيحة رقم:719 وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور مشار عواد رقم:3618-3619) بنا بریں جوتا بیٹھ کر پہننا بہتر ہے خاص طور پر وہ جوتا جسے کھڑے ہو کر پہننے میں مشقت ہو۔

۲۔اسلام دین کامل ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں اخلاقی اور قانونی رہنمائی موجود ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت