1048 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ ایک کپڑا توشح کے انداز سے اوڑھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔
(توشح) سے مراد وہ طریقہ ہے۔جو گزشتہ حدیث کے فائدہ نمبر 1 میں بیان کیا گیا ہے یا یہ کہ کپڑے کا جو کنارہ دایئں کندھے پر ہے۔اسے بایئں بغل کے نیچے سے نکالے اور جو بایئں کندھے پر ہے۔اسے دایئں بغل کے نیچے سے نکالے۔پھردونوں کناروں کوملا کر سینے پر گرہ دے لے۔