1091 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ تُجْزِئُ عَنْهُ الْفَرِيضَةُ وَمَنْ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''جس نے جمعے کے دن (جمعے کی نماز کے لئے آتے وقت) وضو کیا تو کافی ہے اور اچھا ہے۔ اس کا فرض ادا ہو جائے گا۔ اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل عمل ہے۔
1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ً ضعیف قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت سے ابودائود کی روایت کفایت کرتی ہے۔غالبًا اسی وجہ سے دوسرے محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے ۔لہذا یہ روایت محققین کے نزدیک قابل عمل اور قابل حجت ہے۔2۔غسل کرنا جمعے کی صحت کےلئے شرط نہیں تاہم مستحب (پسندیدہ ) امر ہے۔3۔اگر کسی مصروفیت کی وجہ سے غسل نہ کرسکیں۔ اور جمعے کا وقت ہوجائے تو وضو کرکے جمعہ کےلئے چلے جانا چاہیے۔کیونکہ خطبہ سننے کی اہمیت غسل سے زیادہ ہے۔