فهرس الكتاب

الصفحة 1128 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: بلا عذر جمعہ چھوڑنا گناہ ہے

1128 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ

سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''جس نے جان بوجھ کر جمعہ چھوڑ دیا ،اسے چاہیے کہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر اس کے پاس ( ایک دینار) نہ ہو تو آدھا دینار صدقہ کرے۔''

مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے۔ا س لئے جمعہ چھوڑنے سے وہ کفارہ ثابت نہیں ہوتا۔جو اس میں بیان ہوا ہے تاہم بغیرشرعی عذر کے جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت