1146 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب وضو کرتے تھے تو دو رکعت نماز ادا فرماتے ،پھر نماز کے لیے ( مسجد میں) تشریف لے جاتے۔
ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سندًا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت صحیح مسلم کی روایت کا اختصار ہے۔اس میں ہے کہ ان دو رکعتوں سے مراد فجر کی سنتیں ہیں نہ کہ وضو کی سنتیں ۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (الضعیفۃ رقم 4181) علاوہ ازیں امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس روایت کو فجر سے پہلے دو رکعتوں کابیان نامی عنوان کے تحت زکر کیا ہے۔