1150 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَكَانَ يَقُولُ نِعْمَ السُّورَتَانِ هُمَا يُقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: ''رسول اللہ ﷺ فجر ( کی فرض نماز) سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، اور فرمایا کرتے تھے:''یہ دو سورتیں کتنی اچھی ہیں جو فجر کی سنتوں میں پڑھی جاتی ہیں: (قل ھواللہ احد) اور (قل یایھا الکافرون) ۔''
مذکوہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (الموسوعہ الحدیثیۃ مسندالامام احمد بن حنبل 43/148/149 والصحیۃ رقم الحدیث 646) نیز دکتور بشار عواد اس حدیث کی تحقیق میں لکھتے ہ ہیں۔کہ یہ روایت سندًا ضعیف ہے۔لیکن متنًا صحیح ہے۔کیونکہ اس سے قبل روایات میں یہ مسئلہ بیان ہوا ہے دیکھئے۔ (سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد حدیث 1150)