1184 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ الْقُنُوتِ فَقَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الرُّكُوعِ
جناب محمدؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے رکوع کے بعد دعائے قنوت فرمائی۔
یہاں حدیث میں اختصار ہے۔اصل میں یہ وہی حدیث ہے جس میں یہ درج ہے کہ نبی کریمﷺ نے ایک مہینہ مسلسل پانچوں فرض نمازوں میں رکوع کے بعدقنوت نازلہ پڑھی۔