1198 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب فجر کی دو ( سنت) رکعتیں پڑھ لیتے تو دائیں پہلو پر لیٹ جاتے۔
فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنا سنت ہے۔لیکن نبی اکرمﷺ سے بعض اوقات نہ لیٹنا بھی ثابت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی سے مروی ہے۔انھوں نے فرمایا نبی اکرمﷺ جب فجر کی سنتیں پڑھ لیتے تو اگر میں جاگ رہی ہوتی تو آپ مجھ ے بات چیت ورنہ لیٹ جائے حتیٰ کہ آپ کو نماز (کی اقامت ہوجانے) کی اطلاع دی جاتی۔ (صحیح البخاری التججدباب من تحدث بعدالرکعتین ولم یضطع حدیث 1161)