1204 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى حَدَّثَنِي عِيَاضٌ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ
سیدنا عیاض بن ہلال انصاری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے سوال کیا اور کہا: ایک آدمی نماز پڑھتا ہے، (لیکن نماز کے دوران میں) اسے معلوم ہی نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے ( وہ کیا کرے؟) ابو سعید ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے معلوم نہ رہے کہ کتنی نماز پڑھی ہے تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔''
1۔بیٹھے بیٹھے سجدے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے نماز یا رکعت دوبارہ پڑھنے کے لئے اٹھنے کی ضرورت نہیں۔صرف سہو کے دوسجدے کرلینا کافی ہیں۔2۔اس میں اشارہ ہے کہ سجدہ سلام سے پہلے کیا جاوے گا۔3۔یہ حدیث مذید تفصیل کے ساتھ آگے آرہی ہے دیکھئے۔ (حدیث ۔1210)