1264 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِبَادٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكُسُوفِ فَلَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سورج گرہن کی نماز پڑھائی اور ہمیں نبی ﷺ کی ( قراءت کی) آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ (سری قراءت کی۔)
گزشتہ احادیث میں طویل قراءت کا زکر ہے۔اورحدیث کے الفاظ سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ قراءت جہری تھی۔