فهرس الكتاب

الصفحة 1274 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز عیدین کے احکام و مسائل

1274 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمَ الْعِيدِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے عید کے دن بغیر اذان اور بغیر اقامت کے ( عید کی) نماز ادا فرمائی۔

عید کی نماز بلا اذان واقامت پڑھنا ضروری ہے دوسری نمازوں پر قیا س کرکے اس کے لئے ازان واقامت کا اہتما م کرنا جائز نہیں کیونکہ جو کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کرنا ممکن تھا اور اس کے اسباب بھی موجود تھے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کام نہیں کیا۔تو بعد کے زمانے میں وہ کام کرنابدعت ہوگا۔اگرچہ بظاہر وہ نیکی کا کام ہو

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت