فهرس الكتاب

الصفحة 1286 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: عیدین کے خطبے کا بیان

1286 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَجَّ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى بَعِيرِهِ

سلمہ بن نبیط اپنے والد ( نبیط بن شریط ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حج کیا اور فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو اونٹنی پر (سوار ہو کر) خطبہ دیتے دیکھا ہے۔

مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس حدیث کے بعض حصے کے شواہد ابو دائود میں ہیں۔تاہم دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد بن حنبل 31/ 18۔19) وسنن ابن ماجہ اللدکتور بشار عواد حدیث 1286) بنابریں روایت میں مذکور مسئلہ فی نفسہ درست ہے ۔واللہ اعلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت