1289 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى فَخَطَبَ قَائِمًا ثُمَّ قَعَدَ قَعْدَةً ثُمَّ قَامَ
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: عید الفطر یا عید الاضحیٰ کے دن رسول اللہ ﷺ باہر ( میدان میں) تشریف لے گئے۔ آپ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر تھوڑی دیر بیٹھ گئے پھر کھڑے ہوگئے ( اور خطبہ دیا) ۔
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔یہ کیفیت (درمیان میں بیٹھنا) صرف خطبہ جمعہ میں ثابت ہے