فهرس الكتاب

الصفحة 1339 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: خوبصورت آواز سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا

1339 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ صَوْتًا بِالْقُرْآنِ الَّذِي إِذَا سَمِعْتُمُوهُ يَقْرَأُ حَسِبْتُمُوهُ يَخْشَى اللَّهَ

سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''قرآن کی تلاوت میں اچھی آواز والا وہ ہے جسے تم تلاوت کرتے سن کر یہ گماہ کرو کہ وہ اللہ کا خوف رکھتا ہے۔''

1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (التعلیق الرغیب 2/215 وصفۃ الصلاۃ) جس طرح حسن صوت تلاوت کی زینت ہے۔اسی طرح یہ چیز بھی تلاوت کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ کہ پڑھنے والے کے انداز سے محسوس ہوکہ وہ قرآن کا اثر قبول کررہا ہے۔اور اس کے دل میں اللہ کا خوف موجود ہے۔2۔یہ مقصد اسوقت حاصل ہوسکتا ہے جب تلاوت کرنے والا قرآن کے معنی ومطالب بھی سمجھتا ہو۔ لہذا قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر سیکھنے اور اس پر عمل کرنے پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت