فهرس الكتاب

الصفحة 1344 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: جو شخص نیند کی وجہ سے رات کو معمول کی تلاوت یا اذکار نہ کر سکے وہ کیا کرے؟

1344 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَتَى فِرَاشَهُ وَهُوَ يَنْوِي أَنْ يَقُومَ فَيُصَلِّيَ مِنْ اللَّيْلِ فَغَلَبَتْهُ عَيْنُهُ حَتَّى يُصْبِحَ كُتِبَ لَهُ مَا نَوَى وَكَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ

ابو درداء ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''جو شخص اپنے بستر پر ( سونے کے لیے) آتا ہے اور اس کی نیت ہوتی ہے کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا، پھر اس پر صبح تک نیند غالب آجاتی ہے ،اس کے لیے اس کی نیت کے مطابق (پورا ثواب) لکھا جائے گا اور اس کی نیند اس کے رب کی طرف سے اس پر صدقہ ہوگی۔''

1۔نیت دل کے ارادے کا نام ہے۔یعنی سوتے وقت پورا پختہ ارادہ ہونا چاہیے۔کہ آج رات کو جاگنا ضرور ہے۔تاکہ تہجد ادا کی جائے۔یہ نہیں کہ دل میں عزم تو نہ ہو۔ صرف زبان سے یہ اظہار کرکے سمجھے کہ نیند بھی پوری کرلیں گے۔اور ثواب بھی مل جائے گا۔اس قسم کاارادہ حقیقی نیت ہے ہی نہیں۔لہذا اس پر مذکورہ ثواب نہیں ملےگا۔2۔خلوص نیت کی یہ برکت ہے۔کہ عمل نہ ہوسکنے پر بھی ثواب مل جاتاہے۔بشرط یہ کہ جان بوجھ کر سستی اور کوتاہی نہ کی جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت