فهرس الكتاب

الصفحة 1359 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: رات کو کتنی رکعت پڑھیں

1359 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً

سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ رات کو تیرہ رکعت نماز ادا کرتے تھے۔

مذکورہ روایت گیارہ رکعت والی حدیث کے مخالف نہیں بلکہ ان کے درمیان علمائے حدیث یوں تطبیق دیتے ہیں۔عشاء کی سنت یافجر کی سنت کی دو رکعت ملا کر تیرہ رکعت کہاجاسکتا ہے۔دیکھئے۔ (سنن ابن ماجہ حدیث 1361 تیرہ رکعت کی ایک اور صورت آگے آرہی ہے۔دیکھئے۔(حدیث 1362)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت