فهرس الكتاب

الصفحة 1362 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: رات کو کتنی رکعت پڑھیں

1362 حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ بْنِ ثَابِتٍ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قُلْتُ لَأَرْمُقَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ قَالَ فَتَوَسَّدْتُ عَتَبَتَهُ أَوْ فُسْطَاطَهُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ فَتِلْكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً

زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے ( دل میں) کہا آج رات میں ضرور رسو ل اللہ ﷺ کی نماز ( تہجد) دیکھوں گا، چنانچہ میں آپ کی چوکھٹ یا خیمت ( کے نچلے حصے) پر سر رکھ کر لیٹ گیا۔ رسول اللہ ﷺ (رات کو) اٹھے آپ نے ( پہلے) ہلکی دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو بہت ہی طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے پہلے والی رکعتوں سے کم طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے بھی کم طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں پھر وتر پڑھا۔ یہ کل تیرہ رکعتیں ہوئیں۔

گزشتہ روایت میں فجر کی سنتوں سمیت تیرہ رکعتیں مذکور ہیں۔جب کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ فجر کی سنتوں کے علاوہ بھی گیارہ کی بجائے تیرہ رکعتیں پڑھنا درست ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت