فهرس الكتاب

الصفحة 1381 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نمازِضحیٰ کا بیان

1381 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَتْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى قَالَتْ نَعَمْ أَرْبَعًا وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ

معاذ عدویہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عائشہ ؓا سے سوال کیا: کیا نبی ﷺ ضحیٰ (چاشت) کی نماز پرھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں ، چار رکعت پڑھتے تھے اور اس سے زیادہ بھی پڑھ لیتے تھے، جس قدر اللہ تعالیٰ چاہتا۔

1۔اس سے معلوم ہواکہ ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے علاوہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کو ضحیٰ (چاشت) کی نمازپڑھتے دیکھا ہے۔اور مسئلہ تو ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے بھی ثابت ہوجاتا ہے۔2۔ضحیٰ کی نماز آٹھ رکعت سے کم یا زیادہ بھی پڑھی جاسکتی ہے اس کی کم از کم مقدار دو رکعت ہے ۔ (صحیح مسلم صلاۃ المسافرین باب استحباب صلاۃ الضحیٰ ۔۔۔حدیث 720۔721) فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعتیں پڑھی تھیں۔حدیث 1379 میں اسی واقعہ کی طرف اشار ہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت