فهرس الكتاب

الصفحة 1430 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: مسجد میں نماز کے لیے ایک جگہ مقرر کرلینے کا بیان

1430 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّهُ «كَانَ يَأْتِي إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى فَيَعْمِدُ إِلَى الْأُسْطُوَانَةِ، دُونَ الْمُصْحَفِ، فَيُصَلِّي قَرِيبًا مِنْهَا» ، فَأَقُولُ لَهُ: أَلَا تُصَلِّي هَاهُنَا؟ وَأُشِيرُ إِلَى بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ، فَيَقُولُ: «إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى هَذَا الْمُقَامَ»

یزید بن ابو عبید ؓ سلمہ بن اکوع ؓ کے متلعق فرماتے ہیں کہ وہ ضحیٰ کے نفل پڑھنے کے لیے تشریف لاتے تو اس ستون کی طرف جاتے جو مصحف کے پاس ہے۔ اس کے قریب نماز پڑھتے۔ میں ( یزید بن ابو عبید) مسجد کے کسی حصے کی طرف اشارہ کر کے کہتا: آپ یہاں کیوں نہیں نماز پڑھ لیتے؟ وہ فرماتے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ اہتمام سے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔

افضل مقام پر نماز پڑھنے کی کوشش کرنادرست ہے بشرط یہ کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو ا ور پہلے پہنچنے والے کووہاں سے ہٹایا نہ جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت