1463 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا، فَلْيَغْتَسِلْ»
ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جو شخص میت کو غسل دے وہ خود بھی غسل کرے۔''
یہ حکم استحبابی ہے۔وجوبی نہیں۔یعنی غسل دینے کے بعد غسل کرناافضل ہے۔واجب نہیں حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ ہم میت کو غسل دیاکرتے تھے۔تو کوئی غسل کرلیتاتھا۔اور کوئی نہیں کرتا تھا۔ دیکھئے۔(سنن الدارقطنی حدیث:1796' 2/222