فهرس الكتاب

الصفحة 1490 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : جس کا جنازہ مسلمانوں کی ایک جماعت پڑھے

1490 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ الشَّامِيِّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: كَانَ إِذَا أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَتَقَالَّ مَنْ تَبِعَهَا، جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا صَفَّ صُفُوفٌ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى مَيِّتٍ إِلَّا أَوْجَبَ»

مالک بن ہبیرہ ؓ سے روایت ہے کہ ( ان کی موجودگی میں) جب کوئی جنازہ لایا جاتا اور وہ محسوس کرتے کہ اس کے ساتھ آنے والوں کی تعداد کم ہے تو انہیں تین صفوں میں تقسیم کر دیتے، پھر جنازہ پڑھاتے اور فرماتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جس میت کا جنازہ مسلمانوں کی تین صفیں ادا کریں۔ اس کے لیے مغفرت یا جنت) واجب ہو جاتی ہے۔''

یہ روایت سند ا ضعیف ہے۔تاہم بعض حضرات نے مالک بن ہیرہ کے اثر کو حسن قرار دے کر اس مسئلے کا اثبات کیا ہے۔نیز مذکورہ روایت سے امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے نماز جنازہ میں تین صفوں کی فضیلت کا اثبات کیا ہے ۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (نیل الاوطار 4/62)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت