1501 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «مَا أَبَاحَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ فِي شَيْءٍ، مَا أَبَاحُوا فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ» يَعْنِي لَمْ يُوَقِّتْ
جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں ن فرمایا: رسول اللہ ﷺ ابو بکر اور عمر ؓ نے ہمیں کسی چیز میں اتنی چھوٹ نہیں دی، جتنی نماز جنازہ میں دی ہے۔ '' یعنی اس کے لیے وقت کی حد مقرر نہیں کی۔