فهرس الكتاب

الصفحة 1564 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : قبروں پر عمارت بنانے ، انہیں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے( یا کتبہ لگانے )کی ممانعت کا بیان

1564 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «نَهَى أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ»

ابو سعید ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے قبر پر کوئی چیز تعمیر کرنے سے منع فرمایا۔

قبر پر تعمیر کرنا مطلقا ً منع ہے۔جتنی زیادہ تعمیر ہوگی۔اسی قدر اس ارشاد مبارک کی خلاف ورزی ہوگی اور اسی لہاظ سے تعمیر کرنے والوں کو گناہ بھی زیادہ ہوگا۔اگر فوت ہونے والازندگی میں اس عمل کو پسند کرتا تھا۔اور وہ خواہش رکھتا تھا کہ اس کی قبر پختہ بنائی جائے۔یا اس پر عمارت بنائی جائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت