فهرس الكتاب

الصفحة 1576 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : عورتوں کے لیے قبروں کی( بکثرت )زیارت کرنا منع ہے

1576 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ أَبُو نَصْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَالِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زُوَّارَاتِ الْقُبُورِ»

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے قبروں کی بکثرت زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

اس سے مراد بار بار زیارت کرنے والیاں ہیں۔ زوارات مبالغے کا صیغہ ہے۔یعنی کثرت سے یا بار بار زیارت کرنے والی عورتیں۔کبھی کبھار جانے کا جواز اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔کہ حضرت عائشہ نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت فرمایا کہ قبرستان میں جا کر مدفونین کے لئے کس طرح دعا کروں تو رسول اللہﷺ نے انھیں یہ نہیں فرمایا تم جایا ہی نہ کرو۔یوں کہا۔ (السلام علي اهل الديار من المومنين المسلمين...الخ) ديكھیے۔ (صحیح مسلم الجنائز باب ما یقال عند دخول القبور والدعاء لاھلھا حدیث 974)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت