فهرس الكتاب

الصفحة 1578 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانے کا بیان

1578 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ دِينَارٍ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا نِسْوَةٌ جُلُوسٌ، فَقَالَ: «مَا يُجْلِسُكُنَّ» قُلْنَ: نَنْتَظِرُ الْجِنَازَةَ، قَالَ: «هَلْ تَغْسِلْنَ» قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تَحْمِلْنَ» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تُدْلِينَ فِيمَنْ يُدْلِي» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ»

علی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو دیکھا کچھ کواتین بیٹھی ہیں۔ فرمایا: ''تم کیوں بیٹھی ہوئی ہو؟'' انہوں نے کہا: جنازے کا انتظار کر رہی ہیں۔ فرمایا: ''کیا غسل دو گی؟'' انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا:'' ( میت کی چار پائی کو) کندھا دوگی؟'' انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا:'' ( میت کو) قبر میں اتارنے والوں کے ساتھ بھی اتارو گی؟'' انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا: ''گناہ لے کر ، ثواب سے محروم ہو کر واپس چلی جاؤ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت